اترپردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ہند نیپال کی 243 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی ایجنسیوں نے چوکسی بڑھا دی ہے۔مسلح سر حدی فورس (ایس ایس بی) کے ذرائع کے مطابق دیوي پاٹن کمشنر کے بلرام
پور، بہرائچ اور شراوستی اضلاع سے ملحق نیپال سرحد پر اسمبلی
انتخابات کے
اعلان کے بعد حفاظتی انتظامات بڑھا دئے گئے ہیں۔نیپال سے جعلی کرنسی، غیر ملکی شراب، اسلحہ اور منشیات وغیرہ کی اسمگلنگ کے
بڑھنے کے خدشہ کے ساتھ ہی ملک مخالف قوتوں کی طرف سے انتخابات میں گڑبڑي
پھیلانے کے اندیشہ کے پیش نظر ایس ایس بی کے جوانوں کو متنبہ کر دیا گیا
ہے۔